نواب شاہ: سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ٹڈی دَل نے فصلوں پر حملہ کر دیا۔ جس کے باعث کپاس، گناہ، جوار اور پیاز کی فصل کو نقصان پہنچا۔
نواب شاہ کی تحصیل دوڑ کی یونین کونسل اباوڑی ساوڑی، سھیلو اور سومر جمالی میں ٹڈی دَل نے حملہ کیا۔ جس کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ٹڈی دَل کے فصلوں پر حملے نے ہمیں پریشان کر دیا ہے۔ حکومت ٹڈی دَل کے خاتمہ کے لیے اسپرے کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام اور رواں سال کے شروع میں بھی ٹڈی دل نے ملک کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا تھا۔
پاکستان میں ٹڈی دل کے ملک کے مختلف علاقوں میں فصلوں پر حملے جاری ہیں جس سے چنے اور ٹماٹر کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن اور اسپرے بھی کیا گیا تاہم ابھی بھی ٹڈی دل نے بیشتر مقامات پر ہلہ بول رکھا ہے۔