اقوام متحدہ نے زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں پاکستان نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فِن لینڈ کو دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر آئس لینڈ اور تیسرے پر ڈنمارک موجود ہے۔
خوش و خرم ممالک کی فہرست میں سوئٹرز لینڈ چوتھی اور نیدرلینڈز پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ امریکہ چار درجے ترقی کے بعد اٹھارہ سے چودہ نمبر پر آگیا ہے۔
اس رپورٹ میں گیلپ ڈیٹا کا استعمال کیا گیا ہے جس میں 149 ممالک کے لوگوں کو اپنی خوشی کا درجہ دینے کے لئے کہا گیا تھا۔
اس فہرست میں ہندوستان 139 ویں پوزیشن پر موجود ہے صرف برونڈی ، یمن ، تنزانیہ ، ہیٹی ، مالاوی ، لیسوتھو ، بوٹسوانا ، روانڈا ، زمبابوے اور افغانستان کو ہندوستان سے زیادہ ناخوشگوار قرار دیا گیا۔
بھارت کے ہمسائیہ ممالک میں پاکستان دنیا کا 105 واں خوش ترین ملک ہے، جب کہ چین 84 ویں، نیپال 87، بنگلہ دیش 101، مینمار 126 اور سری لنکا 129 ویں نمبر پر موجود ہے۔ خیال رہے کہ 2019 میں پاکستان 67 جب کہ بھارت 144 ویں نمبر پر موجود تھا۔