کراچی: سندھ اور بلوچستان میں نان ایکسپورٹ صنعتوں کو کل سے گیس سپلائی تا حکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس کی بہتر فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ایس ایس جی سی کے مطابق سخت سردی میں بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی فراہمی یقینی بنانا نہایت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت جب کہ سردی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے تو کوئٹہ اورقلات سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں گیس کی سخت قلت پیدا ہو گئی ہے جو صارفین کے لیے شدید پریشانی کا سبب ہے۔