امریکی ڈالر کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کا ایک بار پھر زوال کا سفر جاری ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہونا شروع ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر79 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 220 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 219 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 141 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41980 پر آ گیا ہے۔