انگلینڈ کو اگر سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنا ہے تو اس میچ میں لازمی فتح حاصل کرنا ہو گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس کے بعد افغانستان ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے۔
برسبین میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور سری لنکا کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔
سری لنکا نے 145 رنز کا ہدف 18 اعشاریہ 3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔