دبئی : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے۔
نوجوان تیار ہوجائیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن نوجوانوں کو ہر شعبے میں آگے بڑھنے کا موقع دے گی اب میں ہر ڈویژن کا خود دورہ کرونگی اور یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا کے ساتھیوں سے ملاقات کرکے ان سے تجاویز لے کر نوجوانوں کی ذیلی تنظیموں کو مضبوط کیا جائے گا۔
دبئی میں پاکستان واپسی سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے عہدیداران ، ارکان اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز آزاد علی تبسم ،احسان الحق باجوہ ،محمد غوث قادری ،غلام مصطفے مغل ،راجہ ابوبکر آفندی ، عبدالوحید پال، فرزانہ کوثر، فیصل الطاف اور شوکت محمود بٹ سے خصوصی ملاقات میں انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ کا ہے۔