سینیئر اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی سوشل میڈیا پر ہندوستان کو گالیاں دیتے ہیں مگر گھروں میں ہونے والی ہر تقریب میں بھارتی گانوں پر رقص کرتے ہیں۔
فیصل قریشی حال ہی میں میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ جس طرح بچوں کی پہلے گھر میں عزت کی جاتی ہے تو اس کی محلے میں عزت ہوتی ہے، اسی طرح فنکاروں کی بھی جب ملک میں عزت ہوگی تو دوسری دنیا کے ممالک بھی عزت کریں گے۔