اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں 170 ارب روپے کے مزید ٹیکسز لگانےکی ٰیقین دہانی کروا ئی ہے۔
آئی ایم ایف کا دورہ پاکستان ختم ہونے کےبعد پریس کانفرنس کر تےہوےوزیر خزانہ نے کہا کل رات تک ہر چیز کو باہمی طور پر طے کرلیا ہے، میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی (ایم ای ایف پی) کا ڈرافٹ آج صبح مل گیا ہے۔
ڈار نے کہا کہ اب چیزوں میں کوئی ابہام نہیں، ہم کوشش کریں گے کہ پاکستان تاریخ میں دوسری مرتبہ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے قرضے 70 فیصد بڑھ گئے، ناکام پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آگیا، شرح سود آسمان پر لے گئے، ڈیٹ سروسنگ 5 ہزار ارب کے قریب پہنچا دیا، اس کے ذمے دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے اس کو غلط طریقے سے چلایا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 170 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا اتفاق ہوا ہے، کوشش کریں گے کہ کوئی ایسا ٹیکس نہ لگائیں جس سے غریب طبقہ اور عام آدمی براہ راست متاثر ہو، یہ ٹیکس رواں مالی سال کے دوراہی جمع کیا جائے گا
نہوں نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کا ٹارگٹ حاصل کیا جا چکا ہے جب کہ ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی اس وقت 40 روپے فی لیٹر ہے جسے بڑھا کر 50 روپے کیا جائے گا، اس کو یکم مارچ اور یکم اپریل کو 5، 5 روپے بڑھا کر پورا کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو معاہدے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے، پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پورا کرے گا۔