بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے 15 شعبہ جات کو عارضی بند کر دیا جب کہ 22 شعبہ جات میں مزید داخلوں پر پابندی لگا دی۔
ایچ ای سی کی جانب سے فیکلٹی کی کمی کے باعث ایم فل شعبہ جات میں بائیو کیمسٹری، برنس اکنامکس، کامرس، اکنامکس، فوڈ مائیکرو بیالوجی، فوڈ سائینسز،اسلامک کلچر کے شعبہ جات بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
گورننس اینڈ پبلک پالیسی، ہیومن نیوٹریشن، فلاسفی ،فارماکولوجی اور اسلامک سٹڈی میں بھی ایم فل پروگرام بند کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایچ ڈی کے شعبہ جات میں کامرس، اکنامکس، فوڈ سائنسز اور اسلامک سٹڈی بھی بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایچ ای سی کی جانب سے مزید داخلوں پر پابندی ایم فل کے شبعہ جات میں فزکس، پلانٹ بریڈنگ، پولیٹیکل سائنسز، اسٹیٹس، اپلائیڈ سائیکولوجی، عربی، بوٹنی، کمسٹری، انگلش، میتھ پاک سٹڈی اور کمسٹری پر لگائی گی ہے۔
پی ایچ ڈی میں مزید داخلوں پر پابندی عربی، ایجوکیشن، ماس کام، ریاضی، کمسٹری،فزکس،پولیٹیکل سائنسزاور سٹیٹ پر لگائی گئی ہے۔
ایچ ای سی نے بغیر منظوری کے متعلقہ شعبہ جات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے پروگرام شروع نہ کرنے اور داخلوں پر پابندی کے احکامات جاری کیے ہیں۔
بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر عبدالستار کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اسلام آباد جا رہے ہیں تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔