اسلام آباد:پاکستانی ایمپائر علیم ڈارآئی سی سی ایلیٹ پینل سے دستبردار ہوگئے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی ایمپائر علیم ڈارکو شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ علیم ڈارنے عالمی کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں عمدہ امپائرنگ کی ہے،انہوں نے اپنی بےعیب امپائرنگ کے ذریعے پوری دنیا سے داد وصول کی او ر ملک کا نام روشن کیا ۔
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کوعلیم ڈارکی عمدہ کارکردگی پرفخرہے