لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کے گھر رات بھر جاری رہنے والی آپریشن ختم ہو گیا۔ پولیس پرویز الہیٰ کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔
اینٹی کرپشن اور پولیس کا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی گرفتاری کے لیے رات بھر جاری رہنے والا آپریشن ختم ہو گیا اور پولیس پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی البتہ ان کے کچھ ملازمین اور خواتین کو گرفتار کیا گیا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ پرویز الہٰی کی رہائش گاہ سے علی الصبح واپس روانہ ہوئے اور کہا کہ ہم واپس جا رہے ہیں۔
آپریشن کے دوران اینٹی کرپشن اور پولیس اہلکار غلطی سے چودھری شجاعت کے گھر بھی دروازہ توڑ کر داخل ہوئے اس دوران چودھری شجاعت حسین صاحبزادے چودھری شافع حسین شیشہ لگنے سے زخمی ہو گیا۔
بعد ازاں ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور کہا کہ آپ کے گھر آپریشن نہیں کیا جائے گا۔
سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ ہماری ٹیم پر پتھراؤ کیا گیا اور پیٹرول پھینکا گیا۔ یہاں کے لوگ تعاون نہیں کر رہے جبکہ پرویز الہٰی یہاں موجود ہیں۔