پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور ان کے بھائی فرخ جمال آفریدی کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
دونوں بھائیوں کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا، جس کے بعد پنجاب پولیس نے شہریار آفریدی اور فرخ جمال آفریدی کو گرفتار کیا۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے دونوں بھائیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
شہریارآفریدی کے وکیل چوہدری اشتیاق کا کہنا ہے کہ شہریارآفریدی کو پنجاب پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا ہے، شہریارآفریدی کو جیل سے نکلتے ہی فورًا گرفتار کیا گیا ہمیں بات بھی نہیں کرنے دی گئی۔
وکیل نے مزید کہا کہ شہریار آفریدی کی حفاظتی ضمانت منظور ہونے کے باوجود پولیس انہیں گرفتار کرکے لے گئی، شہریار خان آفریدی اور بھائی کو اڈیالہ جیل سے رہائی پر دوبارہ گرفتار کیا گیا۔