پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا اور انہیں جیل جانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ جب نواز شریف واپس آئیں گے تو پیپلزپارٹی ان کا استقبال کرنے کے لئے مو جود نہیں ہو گی۔ کیونکہ وہ ہمارے رہنما نہیں ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد مختصر عرصے کے لیے تھا کیونکہ ہم شہباز حکومت کا حصہ تھے، حکومت کے اختتام کے ساتھ ہی یہ اتحاد بھی ختم ہو گیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں تھی۔