راولپنڈی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ 2 اہلکار شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں ایک دہشتگرد ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
پہلی جھڑپ جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں ہوئی، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا جبکہ کارروائی کے دوران سپاہی ساجد اعظم شہید ہوا۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا۔ میران شاہ میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی وارث خان شہید ہوئے۔