عالمی مارکیٹ مین قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے دن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3500 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ ، 12 ہزار روپے کا ہو گیا۔ 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 94 ہزار، 333 ، 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ ، 81 ہزار 181 روپے جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ ، 66 ہزار 609 روہے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں سستا ہو گیا
بین الااقوامی سطح پر بھی سونے کے نرخوں میں بھی تیزی آئی ہے جہاں سونے کی قیمت ایک ہزار 981 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔