ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانہ درابن کے مین گیٹ سے ٹکرا دی ، حملے میں 16 اہلکار زخمی بھی ہو گئے۔ تھانے کے قریب فائرنگ جاری ہے ۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے تھانے کے اندر گھسنےکی کوشش کی، بارود سے بھری گاڑی کے حملے میں تھانےکی چھت گر گئی جبکہ اس دوران 2 دہشتگرد بھی مارے گئے۔
حملے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ تحصیل درابن کے تمام اسکول اور کالجز میں آج ہونے والے پیپرز بھی ملتوی کر دیئے گئے۔