راولپنڈی: الخدمت فاؤنڈیشن نے پاکستان میں زیر تعلیم فلسطینی طلبا کی امداد کیلئے بھی بجٹ کی منظوری دے دی۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ کے فلسطینی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مرکزی دفتر میں فلسطینی طلبا کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید وقاص انجم جعفری نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن گزشتہ 190 دنوں سے غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن، پاکستان اور مصرمیں زیرتعلیم غزہ کے طلبہ و طالبات کی دیکھ بھال اور انہیں مالی امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ ریلیف کی دیگرسرگرمیوں کے ساتھ ان طلبہ کے لیے بھی بجٹ کی منظوری دے دی۔