نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ واقعہ پررائل کمیشن بنانے کا اعلان کردیا۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرائسٹ چرچ واقعے پر رائل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، رائل کمیشن سنگین ترین واقعے پربنایا جاتا ہے اورکرائسٹ چرچ واقعہ بھی سنگین ترین ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ کرائسٹ چرچ حملہ کیسے ہوا، حملے میں سوشل میڈیا اورایجنسیوں کے کردارکا بھی پوچھا جارہا ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے آئندہ ہفتے چین کے دورے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چین کے وزیراعظم اور صدر سے ملاقات کروں گی جب کہ چین میں نیوزی لینڈ کے سفارت خانے کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔