دنیائے فٹبال کے بڑے نام کاکا فیگو اور فرانسیسی اسٹار اینلکا پاکستان نہیں آئیں گے جب کہ ورلڈ ساکراسٹاز کے تحت پاکستان میں ہونے والے دونوں میچزمنسوخ کردیے گئے۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ ساکراسٹارزکے منتظمین کوسیکیورٹی وجوہات کے سبب این اوسی جاری نہیں کیا گیا، دوسری طرف ایونٹ کے اسپانسرزکی جانب سے بھی عدم دلچسپی ظاہر کی گئی تھی۔
ورلڈ ساکر اسٹارز کے تحت 27 اپریل کو پہلا میچ کراچی کے عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں ہونا تھا جبکہ دوسرا میچ 28 اپریل کو لاہور میں کھیلا جانا تھا، ادھر دونوں میچز کے ٹکٹس کی فروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
دریں اثنا منتظمین نے ایونٹ کی منسوخی کے حوالے سے موقف دینے سے معذرت ظاہرکردی۔