پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی دیکھنے میں آرہی ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 36901 پوائنٹس سے ہوا تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی۔ ابتدائی ایک گھنٹے میں انڈیکس 10 پوائنٹ کے اضافے سے 36911 پر بھی گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔
اسٹاک ایکسچینج سے آخری خبر آنے تک انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی آچکی تھی اور انڈیکس 36170 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ منگل کے روز آخری خبریں آنے تک 50,595,540 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت2,286,658,756 پاکستانی روپے رہی۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان رہا اور کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس میں 390 پوائنٹس کمی سے 36901 پر ہوا۔