پنجاب کابینہ میں ردو بدل آئندہ مالی سال کے بجٹ تک موخر کر دیا گیا ۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں شامل وزراء کی کارکردگی کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور اسی کی بناء کابینہ میں ردو بدل کیا جائے گا تاہم اس پر فوری عملدرآمد کی بجائے اسے آئندہ مالی سال کے بجٹ تک موخر کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی خبریں گرم ہیں۔