پاکستان کو سعودی حکومت کی جانب سے اضافی حج کوٹہ مل گیا جس کے بعد مزید 15 ہزار 790 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو اضافی حج کوٹہ مل گیا ہے جس کے بعد مزید 15 ہزار 790 پاکستانی حج کی سعادت حاسل کرسکیں گے، ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اضافی کوٹے کی قرعہ اندازی کی جائے گی جب کہ اضافی کوٹے میں 9 ہزار 474 افراد سرکاری اور 6 ہزار 316 افراد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے زریعے حج پر جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فروری میں بھی سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کیا تھا، پہلے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار تھا تاہم حج کوٹے میں اضافے کے بعد 2 لاکھ کردیا گیا تھا۔