فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی جانب سے شہریوں کوانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کا نام فوری طورپر ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہو جائے گا۔ کسی بھی مالیت کی غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر فائلرز کے لے کوئی پابندی نہیں ہوگی، نان فائلر کی نسبت فائلرز کو آدھا وِد ہولڈنگ ٹیکس دینا پڑے گا۔نان فائلر ہونے کی صورت میں ڈیڑھ سے دو گنا زیادہ وِد ہولڈنگ ٹیکس دینا پڑے گا۔ نان فائلر 50 لاکھ سے زائد کی جائیداد نہیں خرید سکیں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نان فائلر کو مختلف ادائیگیوں میں فائلر کی نسبت زیادہ رقم ادا کرنا پڑے گی، جبکہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو گوشوارے دیر سے جمع کرانے پر جرمانہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
واضح رہے کہ رواں برس ستمبر میں ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 30 نومبر تک کا اضافہ کیا تھا۔