لاہور: معروف گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر سے خلع لینےکے لیے دعویٰ دائر کر دیا ہے۔
صنم ماروی نے اپنے وکیل کی وساطت سے فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کیا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ شوہر حامد علی سے سال 2009 میں اسلامی قوانین کے تحت شادی ہوئی اور ہمارے تین بچے بھی ہیں، شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شوہر بچوں کے سامنے گالیاں نکالتا اور مارتا پیٹتا ہے، اپنے بچوں کی خاطر شوہر کا ظلم و ستم برادشت کرتی رہی مگر اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔
صنم ماروی نے استدعا کی ہے کہ شوہر کے ساتھ مزید گزار ممکن نہیں ہے لہذا عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے۔