وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ باشعور عوام نے انتشار کی سیاست کرنے والوں سے یکسر لاتعلقی کا اظہارکر دیا ہے ، نان ایشوز پر سیاست چمکانے والی اپوزیشن جماعتوں کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسترد شدہ عناصر کی عوام میں رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو چکی ہے،اپوزیشن جماعتوں کو سمجھ لینا چاہیئے کہ ملک میں صرف عوام کے مسائل کے حل کی سیاست ہوگی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کے عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو بھی درست کر رہی ہے اور نظام میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک اپنی اصل منزل کی جانب رواں دواں ہے۔