جے یو آئی کے آزادی مارچ کی اسلام آباد انٹری، پشاور موڑ پر شرکاء سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج جمعے کی نماز اسی پنڈال میں ادا کریں گے، اسکے بعد آزادی مارچ کا افتتاح ہوگا۔
جوعزم لیکر آپ نے طویل سفر کیا آپکے جذبے، عزم کو سلام پیش کرتا ہوں، مولانا فضل الرحمان نے کہا ہمیں حکومت کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی شکایات ہیں۔
کراچی سے چلنے والا جمعیت علمائے اسلام (ف) کا آزادی مارچ اسلام آباد پہنچ گیا، آج جلسہ اور دھرنا ہوگا۔
پشاور موڑ پر شرکاء سے خطاب میں سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا ابھی ہمارے بہت سے قافلے راستے میں ہیں، آج جمعے کی نماز اسی پنڈال میں ادا کریں گے اس کے بعد آزادی مارچ کا افتتاح ہوگا۔ جو عزم لیکر آپ نے طویل سفر کیا آپکے جذبے اور عزم کو سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں حکومت کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی شکایات ہیں جب تک حکومت کی جانب سے خلاف ورزی نہیں ہوتی، ہم معاہدے پر قائم رہیں گے۔
ایک انٹرویو میں سربراہ جے یو آئی نے کہا اپوزیشن جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں آزادی مارچ کو عوامی حمایت حاصل ہے۔ اسلام آباد میں بیٹھ کر حکومت کو دو تین دن کی مہلت دیں گے، مولانا فضل الرحمان نے اپنا پلان بتا دیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج آزاد مارچ سے خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو کی بھی مولانا کے مارچ میں شرکت متوقع۔
دوسری جانب اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ریڈزون کو بھی مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔