سنگین الزامات میں گرفتار سماجی کارکن صارم برنی کو سٹی کورٹ میں پیش کر دیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے صارم برنی کو گزشتہ روز کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق صارم برنی پر فراڈ، جعلی دستاویزات اور انسانی اسمگلنگ کے الزامات ہیں۔
حکام کے مطابق صارم برنی پر 25 سے زائد بچوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا بھیجنے کا الزام ہے۔
صارم برنی اور ان کے ٹرسٹ نے بچوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا میں مقیم والدین کو اڈاپٹ کروایا، بچوں کو مختلف اوقات میں کراچی میں صارم برنی ٹرسٹ کے حوالے کیے جانا ظاہر کیا گیا تھا۔