.کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کی اختتامی تقریب آج ہوگی۔ عوام کے لیے آج نمائش کے دروازے کھول دیے جائیں
آج ہی کے دن دفاعی نمائش کے دروازے عوام کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔گذشتہ روز سی ویو پر پاک فضائیہ کے جانبازوں نے شاندار مظاہرہ کیا۔ پاک بحریہ کے جوانوں نے بھی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
آئیڈیاز 2018 دفاعی نمائش میں جہاں مقامی طور پر تیار کئے جانے والا سامان حرب غیر ملکی مندوبین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
انہیں سامان حرب میں پاکستان کی کیویلئیر کمپنی میں تیار کی جانے والی آرمڈ وہیکل حمزہ سکس بائی سکس بھی ہے، جس میں بیک وقت بارہ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
جدید مشین گنز سے لیس یہ میدان جنگ میں کارآمد مانی جاتی ہے،ساتھ ہی اس پر نصب مشین گنز کو وہیکل کے اندر بیٹھ کر آپریٹ کیا جاتا ہے، اس کی بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس کے ہیوی ٹائرز پھٹنے کے باوجود بھی پچاس کلومیٹر کا سفر باآسانی طے کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان کا فخرجے ایف سیونٹین بلاگ ٹو جو چھ ہزار ٹن وزنی اور پاک فضائیہ کے شہید راشد منہاس کی نسبت سے مشہور ہے ،جے ایف سیونٹین بلاگ ٹو جدید ورژن کہلاتا ہے ۔
اس میں سولہ ہزار لیٹر پیٹرول کی اسٹوریج بھی ہے اور اس کے منفرد ہونے کی پہچان یہ ہے اس کا ائیر فیولنگ سسٹم مطلب دوران پرواز بھی اس میں فیولنگ کا عمل دوران پرواز کیا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ آئیڈیاز دوہزار اٹھارہ میں بم ڈفیوزل منی ربورٹس سمیت دفاع کا جدید سامان بھی متعارف کروایا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان کی اپنی دفاعی مصنوعات کو فروغ دینا اور دنیا بھر میں ان کی پہچان کروانا ہے۔
دوسری جانب دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018ء کے تیسرے روز آج شام 4 بجے نشان پاکستان پر پاک فضائیہ کی جانب سے کراچی سی ویو پر شاندار فضائیہ مظاہرہ پیش کیا جائے گا۔ جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔