پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں شرکت کیلئے پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل پاکستانی کھلاڑی آج دبئی کیلئے روانہ ہوگئے۔
پاکستان سے کامران اکمل، عمید آصف، ثمین گل ، نبی گل، سمیع اللہ آفریدی آج دبئی روانہ ہوں گے جب کہ عمر امین ، جمال انور اور خالد عثمان اور ابتسام شیخ بھی آج ہی دبئی پہنچیں گے۔
ٹیم کے ہیڈکوچ محمد اکرم اور مینجر ارشد خان بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی آج ہی دبئی ٹیم کو جوائن کریں گے جب کہ پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز ایک سے دو دن میں دبئی پہنچیں گے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم دبئی پہنچ گئی
یاد رہے کہ پی ایس ایل 2019 کے لیے ڈرافٹنگ 20 نومبر 2018 کو ہوئی تھی۔ پشاور زلمی کی جانب سے گزشتہ سیزن میں کھیلنے والے محمد حفیظ کو لاہور قلندرز نے چن لیا تھا.
پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کی فاتح اور سیزن تھری کی رنراپ ٹیم پشاور زلمی کی ٹیم میں اس بار سابق کپتان مصباح الحق ڈائمنڈ کٹیگری میں بطور کھلاڑی زلمی فیملی کا حصہ بنے جبکہ ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ، وہاب ریاض، حسن علی، کامران اکمل، ڈیرن سیمی، لیام ڈاسن، ڈیوڈ ملان، عمر امین، عمید آصف، خالد عثمان، وین مڈسن، صہیب مقصود، جمال انور، ثمین گل، نبی گل، وقاع سلام خیل، کرس جارڈن، ابتسام شیخ اور سمیع اللہ شامل ہیں۔