نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار باؤلنگ کی بدولت قومی اسپنر یاسر شاہ آئی سی سی ٹیسٹ ریکنگ میں ترقی پا کر دسویں نمبر آگئے۔
کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاک نیوزی لینڈ دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر نئی رینکنگ جاری کردی۔ اپنی گھومتی گیندوں سے کیوی بلے بازوں کو گھمانے والے یاسر شاہ ٹاپ ٹین بولرز کی فہرست میں آگئے۔
باؤلرز میں پہلے نمبر پر جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ربادا، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے اور پاکستان کے محمد عباس تیسرے نمبر پر ہیں۔ بلے بازوں کی فہرست میں اظہر علی تین درجے چھلانگ لگا کر 12 ویں پوزیشن پر آ گئے جبکہ حارث سہیل 33درجہ ترقی پا کر 38 اور کیرئر بیسٹ 147رنز بنانے والے بابر اعظم 63 نمبر سے 39 پر پہنچ گئے۔ٹیموں کی رینکنگ میں پاکستان چھٹے نمبر پر برقرار ہے، بھارت پہلے،انگلینڈ دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر ہے۔