پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغازہوا اور 100 انڈیکس 75 پوائنٹس اضافے کے ساتھ34 ہزار 150 کی سطح عبور کرگیا مگر کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ میں مندی کا رجحان شروع ہوگیا۔
تقریبا دن بارہ بجے تک 100انڈکس میں 279 پوائنٹس کی کمی ہوچکی تھی اور انڈکس 33ہزار 809پوائنٹس پر چلا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے دو روز مندی دیکھی گئی اور دو دن میں ہنڈرڈ انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس نیچے چلا گیا۔
منگل کے روز مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوا تو انڈیکس 34471 پر ٹریڈ کررہا تھا اور ابتدائی 30 منٹ میں کوئی لین دین نہیں ہوا۔
سرمایہ کار مارکیٹ میں خریداری کی بجائے شیئرز فروخت کرنے کو ترجیح دیتے رہے اور خریداروں کی کمی دیکھنے میں آئی۔
کاروباری ہفتے کے آغاز سے آج تک معاشی سرگرمیاں کم دکھائی دے رہی ہیں تاہم سرمایہ کار پر امید ہیں کہ آنے والے دنوں میں مارکیٹ کی صورتحال بہتر ہوگی۔