ساڑھے پانچ ہزار ارب کی ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کی غرض سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بڑے شہروں کے ریجنل دفاتر میں اکھاڑ پچھاڑ کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آرنے ملک کے 16 شہروں میں گریڈ 9 سے 16 تک کے اہلکاروں کے وسیع پیمانے پرتبادلے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق پشاور، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد کےدفاتر کا عملہ تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر ریجنل دفاتر کراچی، لاہور، راولپنڈی اوراسلام آباد میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نوٹی فیکیشن کے مطابق لاہور میں 656، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 357 اہلکاروں کے تبادلے کئے گئے اسی طرح حیدرآباد، کوئٹہ، ایبٹ آباد، سکھر اور سیالکوٹ میں بھی تبادلے کئے گئے جبکہ ساہیوال، بہاولپور اور سرگودھا ریجنل آفس میں بھی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تبادلے ٹیکس دفاتر میں زیادہ شفافیت اور سہولت کیلئے کئے گئے ہیں.