ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم سندھ اور بلوچستان میں سورج کا مزاج بدستور گرم ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی، کشمیر کے علاقے گرھی دوپٹہ میں 22، بھکر میں 9، کوٹ ادو میں 7، مالم جبہ میں 6، لیہ میں 5 اور جہلم میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے مالا کنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
دوسری جانب سندھ اور بلوچستان میں گرمی کسی صورت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، گذشتہ روز سبی میں 47، دادو میں 46 اور دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔