پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری سرگرمیوں کے مثبت آغاز کے بعد مندی دیکھی جارہی ہے۔ کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 39 پوائنٹس اضافے سے 33879 پر ٹریڈ کررہاتھا۔
اس وقت مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔ 100انڈیکس 64عشاریہ 72کمی کے ساتھ 33ہزار 775پوائنٹس پر ٹریڈ کررہاہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 15 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 33 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 96 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروبار کے دوران مجموعی طور پر ملا جلا رجحان رہا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 56 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 33 ہزار 799 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھی گئی۔
کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 33 ہزار 855 پوائنٹس پر موجود تھا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے رکھے اور خریدار کم ہونے کے سبب مندی دیکھی گئی۔