وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس کا بارہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ اجلاس میں عوامی مفاد کے نئے منصوبوں پر بات چیت ہوگی۔ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق فلائٹ انسپکشن یونٹ ایریئل ورک لائسنس کلاس ون کی تجدید کی منظوری دی جائے گی۔
کابینہ فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف حیدرآباد کیلئے قانون سازی کی بھی اصولی منظوری دے گی۔
وفاقی کابینہ نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کے سی ای او کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے گی جبکہ قومی پیداوار آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔
علاوہ ازیں احساس پروگرام سے متعلق بریفنگ بھی کابینہ کے ایجنڈے میں موجود ہے۔ جبکہ وفاقی کابینہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لے گی۔