اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت چار اعشاریہ نو تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان تھا۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔