حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوگئی ہے جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27پیسے لیٹر کمی اور پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہوگا جس کی منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔