بھارتی چاند مشن کی ناکامی پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ڈیئر انڈیا جو کام آتا نہیں تو پنگا کیوں لیتے ہو۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں بھارتی پروگرام چندریان ٹو کی ناکامی پر فواد چوہدری نے کہا کہ مودی سیٹلائٹ کمیونی کیشن پر ایسے بھاشن دے رہے تھے، جیسے وہ سیاست دان نہیں خلا نورد ہوں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کے غریب عوام کے نوسو کروڑ روپے ضائع کرنے پر لوک سبھا کو مودی سے جواب طلب کرنا چاہیے۔
Modi g is giving Bhashan on Sattelite communication as he is actually an astronaut and not politician, Lok Sabha shld ask him QS on wasting 900 crore Rs of a poor nation… https://t.co/48u0t6KatM
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 6, 2019
وفاقی وزیر مزید کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹرول انہیں دھمکا رہے ہیں جیسے بھارتی چاند مشن کو انہوں نے ناکام بنایا ہے، کیا ہم نے کہا تھا کہ ان نالائقوں پر 900 کروڑ لگاؤ ؟ وزیرسائنس اور ٹیکنالوجی نے کہا اب صبر کرو اور سونے کی کوشش کرو، جو کام آتا نہیں، پنگا نہیں لیتے، چاند کے بجائے کھلونا ممبئی میں اتر گیا۔
So ja Bhai moon ki bajaye Mumbai mein utar giya khilona #IndiaFailed https://t.co/RPsKXhCFCM
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 6, 2019
دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے سے بڑے کام نہیں کیا کرتے، پہلا والا پائلٹ یاد نہیں؟ان کا مزید کہنا تھا کہ تم نے مظلوموں کا رابطہ بند کیا، تمہارا اپنا رابطہ بند ہوگیا، اب ٹوائلٹ پر فوکس کرو اور اپنا گند صاف کرو۔
اپنے سے بڑے کام نیں کیا کرتے – پہلا والا پائلٹ یاد نہیں ؟ اب ٹوائلٹ پر فوکس کرو – اپنا گند صاف کرو – تم نے مظلوموں کا رابطہ بند کیا – تمہارا اپنا رابطہ بند ہو گیا – #AnotherVirChakar#VikramLander
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) September 6, 2019
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں ظلم و بربریت کی داستان رقم کرنے والے بھارت کا چاند پر پہنچنے کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے اور مودی شدید مایوس ہوکر اسپیس ہیڈکوارٹرز سے چلتے بنے۔