ایف بی آر نے تنخواہ دار طبقہ کیلیے ایپ کی مدد سے انتہائی آسانی کیساتھ ٹیکس جمع کرا سکے گا۔
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے مطابق ٹیکس آسان ایپ کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے، جدید ایپ سے باآسانی انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں مدد ملے گی۔
نئی سہولت کے تحت ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں محض چند منٹ لگیں گے۔
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے بر وقت جمع کرائیں۔