افغان صوبے ننگرھار میں افغان سیکیورٹی فورسز نے امریکی فضائیہ کے ساتھ ملکر ایک کارروائی میں اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بناڈالا جس کے نیتجے میں 30 شہری ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے امریکی فضائیہ کے ساتھ ملکر داعش کے خلاف فضائی کارروائی کی، فضائی کارروائی افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع خوگیانی کے علاقے وزیر تنگی میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں داعش ٹھکانے تو تباہ نہیں ہوئے البتہ حادثاتی طور پر قریب ہی موجود کھیت میں کسان اس حملے کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں 30 شہری ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت دفاع نے فضائی کارروائی کی تصدیق کردی۔
صوبہ ننگرہار کے گورنر اور کونسل ممبر سہراب قدیری نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں 30 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے جب کہ حکومتی سطح پر واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔