آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں سمیت ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا تاہم راولپنڈی ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کاشتکار حضرات کو مطلاع کیا ہے کہ اگلے چند روز کے دوران جنوبی پنجاب اورصوبہ سندھ میں کپاس کی چنائی کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
کل ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں لسبیلہ 44، سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا