پاکستان اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے، معاہدے سے پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے احساس پروگرام میں مدد ملےگی۔
تفصیلات کے مطابق بل گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے اپنے وفد کے ہمراہ نیویارک میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات میں احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹرثانیہ نشتر نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے بعد پاکستان اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، معاہدے کے مطابق بل گیٹس فاؤنڈیشن 2020 میں احساس پروگرام پر 20 کروڑ ڈالر خرچ کرے گی، جس کے نتیجے میں پاکستان میں غربت ختم کرنے کے احساس پروگرام کو مدد ملے گی
اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ منصب سنھبالنے کے بعد پہلی ترجیح ملک سے غربت کا خاتمہ ہے،اس کے علاوہ عمران خان نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔