آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز مظفر آباد سمیت کشمیر، راولپنڈی، جہلم ،چکوال، ناروال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، میرپورخاص، سانگھڑ، عمر کوٹ، کراچی میں کہیں کہیں پر بارش کا امکان ہے۔
جبکہ لاہور، دیر، سوات، نوشہرہ ، صوابی ، چارسدہ، پشاور، حیدرآباد، شہید بینظیرآباد، ٹھٹھہ، بدین ، دادؤ کے اضلاع اوراسلام آباد میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم راولپنڈی ،گوجرانوالہ،سکھر، شہید بینظیر آباد،ٹھٹھہ، میرپورخاص، حیدر آباد، اسلام آباد، کراچی کے اضلاع اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔
سب سے زیادہ بارش: کشمیر: کوٹلی 65، سند ھ: کراچی (سرجانی ٹاوٰن 36، نارتھ کراچی 22 ، یونیورسٹی روڈ 13، لانڈھی 12، ناظم آباد 08 ،گلشن حدید 07، ماڈل ابزرویٹری، ائیر پورٹ، صدر03 ،جناح ٹرمینل 02،فیصل بیس ،مسرور بیس 01) ،ڈپلو، چھور14 ، نگرپارکر 08،شہید بینظیر آباد 07، ٹھٹھہ 03،سکرنڈ 02، مٹھی 01، پنجاب: اسلام آباد (سیدپور 47، گولڑہ 01)، جہلم 03 ، مری 02، گجرات میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کل ریکارڈ کیے گئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں لسبیلہ 42، سبی، دالبندین، تربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔