وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے بطور ثالث اتوار کو ایران کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں کررہے ہیں جس کے لیے وہ اتوار کو ایران کا دورہ کریں گے جہاں ان کی ایرانی صدرحسن روحانی سےملاقات ہوگی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے فوری بعد سعودی عرب جائیں گے جہاں ان کی سعودی قیادت سے ایرانی صدر سے ملاقات پر بات چیت ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے مابین کشید گی میں کمی لانے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے۔