پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔
پیر کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 475 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 79 پوائنٹس اضافے کے بعد 34 ہزار 555 کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔ جمعے کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 34026 پر تھا جس میں مسلسل اضافہ ہوا۔
رپورٹ فائل ہونے تک انڈیکس 364 پوائنٹس کے اضافے سے 34391 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ جمعے کے روز مارکیٹ میں تیزی کے سبب ایک وقت میں انڈیکس ایک وقت میں 34446 پر بھی چلا گیا تھا جو اب تک کی بلند ترین سطح رہی۔
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک87,184,340 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,071,188,445 پاکستانی روپے رہی۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 503 پوائنٹ اوپر گیا تھا۔