پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ نیٹو کے ڈی جی انٹرنیشنل ملٹری اسٹاف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے نیٹو کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل ہانس ورنر نے ملاقات کی اس دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقت میں نیٹو کے ڈی جی نے خطے میں امن کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی، اور پاکستان کی عسکری طاقت کو بھی سراہا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر اہم گفتگو ہوئی۔