کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس میں 451 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث انڈیکس 38ہزار کا ہندسہ عبور کر کے 38 ہزار 053 پر ٹریڈ کررہا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے مارکیٹ 340 پوائنٹس کے اضافے سے37 ہزار 583 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔