وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
سرکاری ٹی وی ’ پی ٹی وی‘ کے سابق مینیجنگ ڈائریکٹر یوسف بیگ مرزا کو 11 دسمبر 2018 کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے میڈیا مقرر کیا گیا تھا۔
یوسف بیگ مرزا نے ایک سال سے بھی کم عرصہ گزارنے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ یوسف بیگ مرزا نے ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔