وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت نے 100 سے زائد دن سے مقبوضہ کشمیرکومحصور کر رکھا ہے اور طاقتور ممالک اپنے تجارتی مفاد کے باعث خاموش ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں بھارتی قونصل جنرل کے کشمیرمیں اسرائیلی ماڈل لانے کے بیان پرردعمل میں کہا کہ اسرائیلی ماڈل لانے کا بیان بھارتی حکومت کی فسطائی سوچ کی عکاسی ہے۔ کشمیریوں کے انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے۔ آر ایس ایس کے نظریات پر مبنی بھارتی حکومت کا فاشسٹ چہرہ سامنے آرہا ہے۔
Shows the fascist mindset of the Indian govt's RSS ideology that has continued the siege of IOJK for over 100 days, subjecting Kashmiris to the worst violation of their human rights while the powerful countries remain silent bec of their trading interests. https://t.co/ESZiaVp563
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 27, 2019
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے 100 سے زائد دن سے مقبوضہ کشمیرکو محصور کر رکھا ہے اور طاقتورممالک اپنے تجارتی مفاد کے باعث خاموش ہیں۔