وفاقی حکومت کرپشن کی اطلاع سے متعلق ایپ متعارف کرائے گی، وزیر اعظم عمران خان آج انسداد کرپشن اور عوامی اطلاعات کیلئے ایپ کا افتتاح کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایپ کی افتتاحی تقریب آج شام 4 بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگی،جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان انسداد کرپشن اور عوامی اطلاعات کیلئے ایپ کا افتتاح کریں گے، کرپشن کے خاتمے اور نشاندہی کیلئے ایپ پنجاب حکومت نے تیار کی ہے۔